نیویارک امن کی راہ ہموار کرنے آئے، تباہ کن جنگ کیلئے بھی تیار ہیں: عراقچی
Web Desk
29 September 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ نیویارک میں موجود ایرانی اعلیٰ سطحی وفد جنگ پھیلانے نہیں بلکہ امن کی راہ ہموار کرنے آیا ہے، تاہم ایران کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مکمل ثابت قدم رہے گا چاہے اس کے نتیجے میں ایک تباہ کن جنگ ہی کیوں نہ چھڑ جائے۔ امریکی ٹی وی چینل این بی سی کے پروگرام ‘میٹ دی پریس’ میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ صدر مسعود پزشکیان اور وہ خود نیویارک میں امن کے قیام کے لیے کوشاں ہیں، اور تہران انتظامیہ جنگ کے مقابلے کے ساتھ ساتھ حقیقی سفارت کاری اور حالات میں مثبت پیش رفت کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق تنازع کے خاتمے کے طریقہ کار پر دونوں ممالک کے درمیان شدید اختلافات کے باوجود اس ہفتے بالواسطہ مذاکرات کی بحالی کا امکان ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے اس روڈ میپ کو مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پیشکش کی تھی کہ اگر امریکہ ایرانی تجاویز پر اتفاق کرے تو آبنائے ہرمز کو 7 دنوں کے اندر کھول دیا جائے گا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز ویب سائٹ ‘ایکسیوس’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ اس ہفتے ایران کے ساتھ مزید بالواسطہ بات چیت کا عمل آگے بڑھے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026