LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید کے پی میں 3 ایم پی او حراست کیس، اختر مینگل اور راجہ ناصر عباس فریق بننے کے خواہاں نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم نواز کی اولین ترجیح ہے: عظمیٰ بخاری ٹی فائیو پاور پراجیکٹ کی تعمیر: تربیلہ ڈیم سے پانی کے اضافی اخراج کا فیصلہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا سربراہ پاک فضائیہ کا ازبکستان کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق نئے صوبوں کا قیام اب قومی مطالبہ بن چکا ہے: محمد علی درانی لاہور ہائیکورٹ کی صوبائی جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس 19 نومبر کو طلب پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا

بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال

Web Desk

28 September 2026

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے بانی سے وکلا کی قانونی ملاقاتوں کے لیے منگل کا دن مقرر کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں تحریک انصاف کی طرف سے وکلا کی ایک حتمی فہرست جیل حکام کو موصول ہو گئی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے وکلا کے چھ ناموں پر مشتمل یہ فہرست باضابطہ طور پر جیل حکام کے حوالے کی ہے۔ اس فہرست میں شامل نمایاں وکلا اور رہنماؤںکے  نام شامل ہیں بیرسٹر گوہر علی خان,نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ,خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ,اویس یونس ایڈووکیٹ,فیصل ملک ایڈووکیٹ ,شمسہ کیانی ایڈووکیٹ
ذرائع کے مطابق، نظر بندی کے باعث بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اس بار ملاقات کے لیے جیل نہیں آئیں گی، تاہم ان کے خاندان کے دیگر قریبی افراد کی جیل آمد متوقع ہے۔ دوسری جانب، بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ جیل حکام کی جانب سے طے شدہ قواعد و ضوابط کے تحت تمام ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔