LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا چین کو اسلحہ فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی حکام چاروں صوبوں میں ترقی ہونی چاہیے، کوئی پاکستان میں مداخلت کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے: چیئرمین سینیٹ امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار

ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ

Web Desk

28 September 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں ٹیکس چوری کی روک تھام اور شفافیت کے فروغ کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جديد آڈٹ پلان تیار کر لیا ہے۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق، اس نئے اور خود کار آڈٹ نظام کی مدد سے انکم ٹیکس گوشواروں میں فراہم کردہ غلط یا مشکوک معلومات کی فوری نشاندہی کی جا سکے گی۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مالیاتی ڈیٹا اور لین دین کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا، اور ریٹرنز میں غلط معلومات جمع کرانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایف بی آر نے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تمام مالی لین دین کا ریکارڈ مکمل احتیاط سے مرتب کریں اور انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت تمام فراہم کردہ معلومات کا درست اور مستند دستاویزی ثبوت ساتھ رکھیں۔ ایف بی آر نے تمام متعلقہ افراد کو یاد دہانی کروائی ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اس لیے تمام ٹیکس دہندگان بلا تاخیر اور مکمل درستگی کے ساتھ اپنے گوشوارے جمع کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کے آڈٹ یا قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔