ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کے دعوے مسترد کر دیے
Web Desk
28 September 2026
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول اور تیل کی بلا تعطل ترسیل کے امریکی دعؤوں کو سراہسر من گھڑت قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتیں خود امریکی بیانیے اور ٹرمپ کے دعؤوں کی کھل کر تردید کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل کی موجودہ قیمتیں کشیدگی اور جنگ کی شروعات سے قبل کی سطح کے مقابلے میں 35 ڈالر فی بیرل تک زیادہ ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سمندری گزرگاہ پر حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں۔
ایرانی اسپیکر نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پروپیگنڈا مشین حقائق کو توڑ مروڑ کر اور مسخ کر کے عالمی برادری کے سامنے پیش کر رہی ہے۔ باقر قالیباف نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ یا تو عالمی معیشت اور تیل کی مارکیٹ کسی اندھیر نگری کا شکار ہو چکی ہے یا پھر امریکی حکومت کا یہ بیانیہ مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہے۔ ان کے اس بیان سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار ہے اور تہران اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا
28 September 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری
28 September 2026
پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے
28 September 2026
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
28 September 2026
راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
28 September 2026
سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
28 September 2026