امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر
Web Desk
27 September 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک انٹرویو کے دوران دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو واضح کرنا ہوگا کہ آیا وہ حقیقی مذاکرات کے لیے تیار ہے یا صرف ان میں خلل ڈالنا چاہتا ہے، کیونکہ ایران کسی بھی قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائے گا۔
ایرانی صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران ایک ناقابلِ تسخیر ملک ہے اور اس سے طاقت یا جبر کی زبان میں بات نہیں کی جانی چاہیے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ایران پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا تو اس کا انتہائی بھرپور جواب دیا جائے گا اور حملہ آوروں کو اپنا بوریا بستر گول کر کے واپس جانے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
آبنائے ہرمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اس دیرینہ مسئلے کا حل دھمکیوں یا جبر میں نہیں بلکہ صرف اور صرف منصفانه مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔ ایران کی بنیادی خواہش یہ ہے کہ امریکہ ایک بار پھر مفاہمت کی یادداشت (معاہدے) پر واپس آئے اور اس کی مکمل پاسداری کرے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب امریکہ اپنے طے شدہ وعدوں اور باتوں پر ہی عملدرآمد نہیں کرتا، تو محض ملاقاتیں کرنے سے یہ تنازع کیسے حل ہوسکتا ہے؟ ایران کیسے اس بات کا یقین کرے کہ واشنگٹن اپنے وعدوں پر قائم رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟
صدر پزشکیان نے سخت الفاظ میں کہا کہ جن لوگوں نے ایران کے رہنماؤں اور معصوم اسکول کے بچوں کو شہید کیا ہے، کیا ایران ان کے پاس ذلت کے ساتھ جاکر مذاکرات کی بھیک مانگے گا؟ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ “ہم مر جائیں گے لیکن کبھی بھی ذلت کا طوق اپنے میں قبول نہیں کریں گے۔”
اسرائیلی قیادت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جو خود غزہ کے محاذ پر کامیابی حاصل نہیں کر سکے اور وہاں شکست سے دوچار ہیں، وہ بھلا ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خواب کیسے پورا کر سکتے ہیں۔ مسعود پزشکیان کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل یہ خام خیالی پال رہے ہیں کہ وہ شدید دباؤ کے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایران کو ختم کر دیں گے، تاہم ایران تمام اندرونی و بیرونی مشکلات پر پوری مضبوطی اور استقامت کے ساتھ قابو پالے گا۔
متعلقہ عنوانات
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک
27 September 2026
پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج
27 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے
27 September 2026
امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی
27 September 2026
حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان
27 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی
27 September 2026
امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار
27 September 2026
نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات
27 September 2026