LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی

Web Desk

27 September 2026

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے اور مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد کراچی میں ایک ہفتے کا قیام مکمل کرنے کے بعد اب اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

مذاکرات کا آغاز وفاقی وزیرِ خزانہ اور ان کی اقتصادی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات سے ہوگا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ مذاکرات رواں برس 30 جون تک کے حتمی اعداد و شمار پر مبنی ہوں گے۔ بات چیت کے دوران پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو ساورن ویلتھ فنڈ، گردشی قرض میں کمی کے اقدامات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور پرائمری سرپلس کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور شرح تبادلہ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، آئی ایم ایف چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ نہ کرنے کی وجوہات سے بھی آگاہ کرے گا۔

مشن کے ساتھ طے شدہ ایجنڈے کے مطابق دیگر اہم امور درج ذیل ہوں گے:

  • ایف بی آر اور ٹیکس اصلاحات: ایف بی آر کے پالیسی اور آپریشن ونگز ٹیکس نیٹ کو مزید وسیع کرنے اور اصلاحات کے حوالے سے کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے۔

  • وزارتِ توانائی: وزارتِ توانائی کی جانب سے گردشی قرضوں کے خاتمے اور اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

  • اینٹی منی لانڈرنگ: نیب اور ایف آئی اے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

  • صوبائی سطح پر مذاکرات: آئی ایم ایف کا وفد پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں سے بھی مذاکرات کرے گا، جن میں ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو کی وصولی بہتر بنانے اور زرعی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق امور زیرِ بحث آئیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پہنچنے سے قبل آئی ایم ایف مشن نے کراچی میں اسٹیٹ بینک کے حکام اور سندھ حکومت کے ساتھ بھی اہم مذاکرات کیے تھے۔ سندھ حکومت نے مشن کو بتایا کہ ہدف کے مطابق وفاق کو سرپلس بجٹ فراہم کیا گیا ہے، جہاں 30 جون تک ٹیکس آمدنی 593 ارب روپے جبکہ نان ٹیکس آمدنی دگنی ہو کر 80 ارب روپے سے زائد رہی ہے۔ دریں اثنا، اسٹیٹ بینک حکام کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات اور فارن ایکسچینج کی صورتحال پر دی جانے والی بریفنگ پر آئی ایم ایف مشن نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔