جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو بحرہند میں بھی امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے: پاسداران انقلاب
Web Desk
27 September 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کی بحریہ کے شعبہ سیاسی امور کے نائب علی محمدی نے امریکہ کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خطے میں عسکری کشیدگی یا جنگ کا دوبارہ آغاز ہوا تو ایرانی افواج نہ صرف آبنائے ہرمز بلکہ بحرِ ہند تک امریکی جنگی جہازوں اور ایئر کرافٹ کیریئرز کو بھی براہِ راست نشانہ بنا کر تباہ کر دیں گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق علی محمدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر امریکی صدر واقعی آبنائے ہرمز کو اپنی ملکیت يا اپنے کنٹرول کا علاقہ سمجھتے ہیں تو امریکی بحری جہاز اور جنگی بیڑے اس شاہراہ سے غائب کیوں ہیں؟
علی محمدی نے مزید چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ عالمی سطح پر آبنائے ہرمز پر اپنے تسلط کا دعویٰ کرتا ہے تو اسے اپنے کسی ڈسٹرائر یا عسکری بحری جہاز کو اس سمندری علاقے کے قریب لا کر دکھانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاسدارانِ انقلاب کی سمندری حد اور صلاحیت صرف خلیج فارس تک محدود نہیں رہی بلکہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں بحرِ ہند میں موجود امریکی بحری اثاثے بھی ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کی زد میں ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
28 September 2026
نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا
28 September 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام
28 September 2026
میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی
28 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس
28 September 2026
امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا
28 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ
28 September 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا
28 September 2026