آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے، عباس عراقچی
Web Desk
27 September 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اہم سفارتی پیش رفت پر بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا حتمی فیصلہ مخصوص بین الاقوامی شرائط کے پورا ہونے اور ایک جامع مذاکراتی معاہدے کے طے پانے سے مشروط ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ تہران نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر قطر کی ثالثی کے ذریعے امریکی فریق کو ایک باقاعدہ امن تجویز ارسال کی تھی، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس ابتدائی تجویز کو عام طور پر مسترد کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران ابھی تک ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک کے ذریعے واشنگٹن کے باضابطہ اور حتمی مؤقف کا منتظر ہے۔ ایران کی طرف سے پیش کی گئی امن تجویز کے تحت اگر کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے 7 روزہ مرحلہ وار عمل شروع کیا جائے گا اور خطے میں تمام عسکری کارروائیوں کو روک دیا جائے گا۔ تاہم ایرانی حکام نے قطعی طور پر واضح کیا ہے کہ اپنے جوہری پروگرام اور یورینیم کی افزودگی جیسے بنیادی قومی حقوق پر ایران کسی قسم کا سمجوتہ یا دستبرداری قبول نہیں کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
28 September 2026
نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا
28 September 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام
28 September 2026
میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی
28 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس
28 September 2026
امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا
28 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ
28 September 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا
28 September 2026