یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، صدر پوتن
Web Desk
27 September 2026
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ تعطل کا شکار مذاکرات کی دوبارہ بحالی کی تجاویز میز پر موجود ہیں، تاہم اس حوالے سے تمام تر حتمی فیصلے روسی فیڈریشن کے قومی و سٹریٹجک مفادات کو مدِنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یوکرینی حکام کی جانب سے توانائی کی تنصیبات، ڈرون حملوں اور فضائی حدود میں جنگ بندی کی تجاویز سامنے آ رہی ہیں، کیونکہ یوکرین کو جدید روسی ‘گیران’ ڈرونز کے خلاف سخت دفاعی چیلنجز کا سامنا ہے۔ صدر پوتن نے واضح کیا کہ یوکرین نے ماضی میں استنبول مذاکراتی عمل کو خود منقطع کیا اور انتخابات کے دوران روس پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے، لہٰذا اب کیف کو روسی جوابی کارروائیوں کا نتیجہ بھگتنا ہو گا۔
یورپی ممالک کے ساتھ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے صدر پوتن نے روس کے یورپ پر حملے کے خدشات کو مکمل بے بنیاد اور سیاسی اشتعال انگیزی قرار دیا۔ ایسٹونیا کے وزیر دفاع کے بیان کو “سیاسی مسخرہ پن” قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یورپ اپنے شہریوں سے یوکرین جنگ کے اخراجات وصول کرنے کے لیے روسی خطرے کا فرضی ہوا کھڑا کر رہا ہے۔ امریکہ اور چین کے باہمی تعلقات کے حوالے سے روسی صدر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان کسی بھی مثبت معاہدے کا اثر عالمی و روسی معیشت پر مثبت پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026