طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار
Web Desk
26 September 2026
آسٹریلین تھنک ٹینک ‘انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس’ کی جانب سے جاری کردہ ‘پوزیٹو پیس انڈیکس (PPI) رپورٹ 2026ء’ میں افغان طالبان حکومت کی ناقص کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے افغانستان کو جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ عالمی رپورٹ کے مطابق طالبان کے دورِ حکومت میں افغانستان شدید بدامنی، خراب حکمرانی، معاشی پسماندگی اور آزادیِ اظہار پر پابندیوں جیسے سنگین بحرانوں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے 163 ممالک کی درجہ بندی میں افغانستان 157ویں نمبر پر موجود ہے، جس کے ساتھ ہی یہ دنیا کے سب سے زیادہ پسماندہ اور غیر مستحکم ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ انڈیکس میں 3.3 فیصد کی نمایاں تنزلی کے بعد افغانستان گزشتہ ایک دہائی میں جنوبی ایشیا کا واحد شدید ترین ناکام ریاست بن کر ابھرا ہے۔ اس کے علاوہ افغان رجیم کے تحت صحافتی آزادی میں 78.8 فیصد کی تاریخی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے افغانستان کو میڈیا اور صحافتی آزادی کے اعتبار سے بھی پورے خطے کا بدترین ملک بنا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
26 September 2026
بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم
26 September 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف
26 September 2026
اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا
26 September 2026
امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر
26 September 2026
کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک
26 September 2026
امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے
26 September 2026
امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
26 September 2026