LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف

نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں

Web Desk

25 September 2026

عراق انتظامیہ نے تہران اور نجف کے درمیان فضائی رابطہ منقطع کرتے ہوئے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایران آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔ نجف ایئرپورٹ حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام اعلیٰ سرکاری حکام کی پیشگی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروازوں کی دوبارہ بحالی سے متعلق متعلقہ حکام سے نئی ہدایات موصول ہوتے ہی تمام فضائی کمپنیوں کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ نجف کے علاوہ بغداد ایئرپورٹ نے بھی ایرانی ایئرلائنز کی آمد و رفت اور پروازوں کے آپریشن پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نجف اور بغداد ایئرپورٹس سے پروازوں کی اچانک معطلی کے باعث دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سفر کرنے والے زائرین اور مسافروں کی آمد و رفت شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس سے ہزاروں زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔