LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی

مسلسل کمی کے بعد سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

Web Desk

25 September 2026

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل چار روز کی مندی کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے اور فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47 ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے مثبت اثرات مقامی سطح پر بھی مرتب ہوئے، جس سے ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 29 روپے کا اضافہ درج کیا گیا۔ اس حالیہ اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے کی اونچی سطح پر پہنچ گئی۔