میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
Web Desk
25 September 2026
نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے مقتول کے اہلخانہ کی جانب سے سینئر پولیس افسران کو کمیشن میں پیشی کے لیے طلب کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے گزشتہ روز کی کارروائی کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ اہلخانہ نے ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی فرخ لنجار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی استدعا کی تھی۔ کمیشن نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سینئر پولیس افسران کو ذاتی طور پر نہیں بلایا جائے گا، تاہم مقتول کے اہلخانہ ان افسران کے حوالے سے اپنے سوالات 26 نومبر تک تحریری طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔
سماعت کے دوران جوڈیشل کمیشن نے کیس کی شروعاتی تحقیقات پر شدید تحفظات اور برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس عمر سیال نے سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غیر قانونی مداخلت کے ذریعے میر رضا قتل کیس میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا اور اس میں من مانی تبدیلیاں کیں۔ کمیشن نے قرار دیا کہ پہلی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے ابتدائی 6 دنوں میں کیس کو شدید نقصان پہنچایا؛ 52 کیمروں کی دستیاب فوٹیج میں سے صرف ایک لی گئی، کرائم سین کے گرد موجود جھاڑیاں جلا کر اہم شواہد ضائع کیے گئے اور بعد میں سارا ملبہ ماتحت عملے پر ڈال دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں
25 September 2026
مسلسل کمی کے بعد سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
25 September 2026
اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء
25 September 2026
بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل
25 September 2026
این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
25 September 2026
سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
25 September 2026
عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور
25 September 2026
پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی
25 September 2026