LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف

پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی

Web Desk

25 September 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں درپیش امن و امان کی خراب صورتحال کے پیشِ نظر گورنر راج کے نفاذ کے لیے مشاورت ہوئی ہے اور آئینِ پاکستان میں اس کی مکمل گنجائش موجود ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں ماضی میں بھی گورنر راج نافذ ہوتے رہے ہیں، لہٰذا یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں کرپشن، لاقانونیت اور دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مجوزہ لانگ مارچ پر ردِعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی قیادت کے پاس مارچ کی کوئی عملی تیاری نہیں ہے اور ان کے لوگ اب راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں، جس کی بنا پر وہ جلد لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اسلام آباد پر چڑھائی کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن دوسری جانب ان کے اپنے نمائندے خود گرفتاری دے رہے ہیں۔ گورنر کے پی نے صوبائی حکومت کے نئے پولیس ایکٹ سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی انتظامیہ پولیس فورس کو ‘ٹائیگر فورس’ بنانا چاہتی ہے تاکہ آئی جی، ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز کی تقرریاں ان کے اپنے ہاتھ میں رہیں، تاہم وہ اس قسم کی قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔