LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ

راولپنڈی: وکیل فیصل ملک کا علیمہ خانم کے مقدمے میں دفاع کا موقع نہ ملنے پر شدید اظہارِ تشویش

Web Desk

25 September 2026

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم کے وکیل فیصل ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ عدالت میں تاحال علیمہ خانم کی جانب سے کوئی بحث نہیں سنی گئی، جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265-G کے تحت دفاع کا مؤقف سننا قانوناً لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ علیمہ خانم کے وکیل کی بحث سنی جائے گی، مگر پراسیکیوشن کی بحث سننے کے باوجود دفاع کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

فیصل ملک کا کہنا تھا کہ وکیل کی بحث سنے بغیر فیصلہ محفوظ کرنا غیر قانونی ہے اور یہ اقدام علیمہ خانم کو ان کے بنیادی قانونی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جج کے اسٹاف نے درخواست وصول کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد وہ درخواست وصول کرانے کے لیے ڈیوٹی جج سے رجوع کر رہے ہیں۔

وکیل صفائی نے دعویٰ کیا کہ کیس میں پیش کی گئی ڈی وی ڈی میں علیمہ خانم کا نام تک موجود نہیں ہے، اور یو ایس بی قانونی طور پر کیس کا حصہ نہیں بن سکتی جسے وہ عدالت میں ثابت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقدمے میں پیش کیے گئے اخباری تراشے بھی قابلِ قبول نہیں ہیں کیونکہ کوئی بھی صحافی بطور گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ فیصل ملک نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے مؤکل کے حقِ دفاع کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔