سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک
Web Desk
25 September 2026
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے گلستان سیکٹر میں سرحدی حد بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی اور جارحیت کی کوشش کی، جس پر سرحد پر تعینات پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور ردِعمل دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ فورسز کی جانب سے کی جانے والی اس بروقت اور کارگر جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان موقع پر ہی مارے گئے، جبکہ ان کے قائم کردہ ٹھکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد گلستان سیکٹر میں دونوں اطراف سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدی دفاع کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور اعلیٰ دفاعی حالت میں موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا
27 September 2026
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد
27 September 2026
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی
27 September 2026
حکومت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم
27 September 2026
رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لیکر پانچویں مرتبہ چیچنیا کے سربراہ منتخب
27 September 2026
امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیاء پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ
27 September 2026
دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا: ایران
27 September 2026
پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے، مریم نواز
27 September 2026