ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر
Web Desk
25 September 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کو دوٹوک اور واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہے لیکن کسی بھی صورت طاقت اور دھمکی کی زبان قبول نہیں کرے گا۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے کبھی کسی ملک پر پہل کرتے ہوئے حملہ نہیں کیا بلکہ اس کے تمام اقدامات صرف اپنے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تھے۔ انہوں نے امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ جس ملک کو معاشی یا فوجی طور پر تباہ کرنا چاہتی ہے، اس پر پہلے دہشت گردی کا لیبل لگا دیتی ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لیے ایران کو کسی سے بھی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم تہران خطے میں مستقل امن و سلامتی قائم کرنے کے لیے تمام ممالک کے ساتھ شراکت داری چاہتا ہے اور اپنے تمام ہمسایہ ممالک کو معاشی و سیاسی طور پر مضبوط دیکھنے کا خواش مند ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی آمیز تقریر سننے کے بعد انہوں نے خود اس کا جواب دینے کا فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے انہوں نے اقوامِ متحدہ کے مائیک پر اپنی پہلے سے تیار کردہ تحریری تقریر کے بجائے سخت ردِعمل پر مبنی فی البدیہہ خطاب کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے
25 September 2026
اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف
25 September 2026
یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف
25 September 2026
علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر
25 September 2026
امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان
25 September 2026
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک
25 September 2026