LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت فرانس کا سعودی اہم بندرگاہ ینبع کے تحفظ کیلئے فوجی وسائل فراہم کرنے کا اعلان ٹرمپ کی تین خبر رساں اداروں پر عائد پابندی غیر آئینی قرار امید ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے F-35 لڑاکا طیارے کے پروگرام میں شامل ہو جائیگا: اردگان روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی

لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ

Web Desk

25 September 2026

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے اہم رہنماؤں کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مجوزہ لانگ مارچ کی تیاریوں، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص خیبرپختونخوا کی امن و امان کی حالتِ زار کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس بیٹھک میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف اور صرف بامقصد بات چیت میں ہے، اپوزیشن یا سیاسی رہنماؤں کے خلاف نیٹ لانچرز کا استعمال اور سخت اقدامات ہرگز مناسب نہیں کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آمنے سامنے آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی ہی خیبرپختونخوا کے قانونی وزیراعلیٰ رہیں گے اور متنبہ کیا کہ سیاسی جماعتوں کو میدان سے باہر کرنے کے شدید خطرناک نتائج نکلیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے صوبے میں ممکنہ گورنر راج کی افواہوں پر چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مینڈیٹ کے نتیجے میں اقتدار میں آئے ہیں اور کسی کو بھی عوامی رائے کے خلاف سازش نہیں کرنے دیں گے۔