LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت فرانس کا سعودی اہم بندرگاہ ینبع کے تحفظ کیلئے فوجی وسائل فراہم کرنے کا اعلان ٹرمپ کی تین خبر رساں اداروں پر عائد پابندی غیر آئینی قرار امید ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے F-35 لڑاکا طیارے کے پروگرام میں شامل ہو جائیگا: اردگان روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی

امید ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے F-35 لڑاکا طیارے کے پروگرام میں شامل ہو جائیگا: اردگان

Web Desk

25 September 2026

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے امید ظاہر کی ہے کہ ترکیہ جلد دوبارہ امریکہ کے F-35 سٹیلتھ لڑاکا طیاروں کے پروگرام کا حصہ بن جائے گا۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ اس مقصد کے حصول کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کرے گی۔

صدر اردگان نے مزید بتایا کہ امریکی صدر کے ساتھ گفتگو کے دوران انہوں نے ترکیہ کی F-35 پروگرام میں واپسی سے متعلق مثبت رویہ اور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کی بحالی خطے کی سیکیورٹی کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔