نیتن یاہو کی تقریر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 77 ممالک کے وفود کا واک آؤٹ
Web Desk
24 September 2026
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت شدید سفارتی احتجاج دیکھنے میں آیا جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خطاب کا آغاز ہوتے ہی درجنوں ممالک کے وفود احتجاجاً ہال سے واک آؤٹ کر گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق تقریباً 77 ممالک کے نمائندے یا تو یکدم ہال سے باہر نکل گئے یا پھر انہوں نے پہلے ہی اس نشست کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر رکھا تھا، جو کہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی پر عالمی سطح پر پائے جانے والے گہرے غصے کا واضح اظہار ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس اجتماعی واک آؤٹ کی اپیل فلسطینی مشن کی جانب سے کی گئی تھی، جس پر لبیک کہتے ہوئے عرب و اسلامی ممالک کے علاوہ ایشیا، افریقہ، یورپ اور لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے متعدد وفود نے ہال چھوڑ دیا۔ ہال سے باہر نکلنے والوں میں پاکستان، ترکیہ، ایران، ملائیشیا، بنگلہ دیش، شام، اردن، عراق، ازبکستان اور کرغزستان کے نمائندے نمایاں تھے۔ یہ واقعہ اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے خلاف بڑھتی ہوئی بین الاقوامی سفارتی تنہائی اور غزہ پر اس کے سخت موقف کے خلاف شدید ردِعمل کی نشاندہی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026