LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء

بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی

Web Desk

24 September 2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے زرمبادلہ کے ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیوں کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق، اس عرصے کے دوران 2 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے کمرشل غیر ملکی قرضے ادا کیے گئے، جس کے نتیجے میں 20 جون تک اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر گھٹ کر 9 ارب 6 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

تاہم، اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک کو 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضے اور 50 کروڑ ڈالر کے کثیر الجہتی (Multilateral) قرضے موصول ہو چکے ہیں، جن کی شمولیت 27 جون کو جاری ہونے والے اگلے بریک اپ میں ظاہر ہوگی۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے مجموعی ذخائر 14 ارب 39 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں، جن میں سے تجارتی (کمرشل) بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔