اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری
Web Desk
24 September 2026
وفاقی وزارتِ داخلہ نے امن و امان کی صورتِ حال کو برقرار رکھنے کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد اور حکومتِ پنجاب کی سفارشات و درخواست پر اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں رینجرز کو قانون کے مطابق تمام ضروری اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی کی معاونت میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔
نوٹیفکیشن میں واضح ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کے انتشاری و مسلح جتھوں کے حملوں اور پرتشدد سرگرمیوں کا سدباب کرنے کے لیے رینجرز اور پولیس مل کر مناسب و سخت جوابی اقدام کریں۔ حکام نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل اختیارات دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ اور ضروری اقدامات برائے امن نافذ کیے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان
24 September 2026
امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ
24 September 2026
برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ
24 September 2026
امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا
24 September 2026
جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے
24 September 2026
‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ
24 September 2026
سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی
24 September 2026
سعودی اتحادی فورس کا حوثی ملیشیا کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
24 September 2026