LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سے آگے تک پھیل سکتا ہے: ایران پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو

Web Desk

24 September 2026

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ پاکستانی وفد کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک ہوئے۔

یہ ملاقات ایسے حساس وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کی بحالی کے لیے کلیدی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں اپنے حالیہ بیانات میں بھی پاکستان کے مصالحانہ (mediation) کردار اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

قبل ازیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارت کاری اور مسلسل روابط کو ناگزیر قرار دیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔