LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر

Web Desk

24 September 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو انا کی سیاست ترک کرنے اور اپوزیشن سے باضابطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاجی اور لانگ مارچ کا پروگرام پہلے سے طے شدہ ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کیونکہ بارہا مطالبے کے باوجود پارٹی کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔ بیرسٹر گوہر نے متنبہ کیا کہ پرامن سیاسی کارکنوں کے خلاف ’نٹ لانچرز‘ اور پرتشدد اقدامات کا استعمال بند کیا جائے اور حکومت ایسا تاثر دینا چھوڑے کہ پی ٹی آئی اداروں یا اسلام آباد پر حملہ کرنے جا رہی ہے، کیونکہ سیاسی جماعتوں کو میدان سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ خطرناک نکلتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں غیر اعلانیہ گورنر راج جیسی کیفیت قائم کر دی گئی ہے، جبکہ آئین کے تحت صوبائی خود مختاری، عوام کے مینڈیٹ اور اراکینِ اسمبلی کا احترام ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد حاصل ہے اور پوری پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انتقامی سیاست اور ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام اور سکون قائم ہو سکے۔