LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں، ڈیجیٹائزیشن، پی آئی اے اور ریکوڈک پر مشاورت

Web Desk

24 September 2026

نیویارک میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم عالمی اور امریکی مالیاتی حکام کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں، جن میں پاکستان کی معاشی ڈیجیٹائزیشن، ایوی ایشن سیکٹر کی بحالی، کان کنی اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے فریم ورک پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیرِ خزانہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، جس کے تحت ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، کیش لیس ادائیگیوں کے فروغ اور فری لانسرز کو اعلیٰ مہارتوں میں منتقل کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کی قانونی نگرانی، کم لاگت ترسیلاتِ زر، اور سرکاری قرضوں و رئیل اسٹیٹ کی ممکنہ ٹوکنائزیشن (Tokenization) کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

دورے کے دوران وزیرِ خزانہ نے امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک (EXIM Bank) کے چیئرمین جان جوانووچ سے خصوصی ملاقات کی، جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کے لیے نئَ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں اور انجنوں کی خریداری، پری ڈیلیوری ادائیگیوں کے لیے امریکی مالیاتی پیکیج، اور گراؤنڈ شدہ بوئنگ 777 طیاروں کے اسپیئر پارٹس کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ، ملاقات میں ریکو ڈک (Reko Diq) جیسے اہم کان کنی کے منصوبے اور تیل کی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے امریکی مالی امداد کے حصول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ ریکو ڈک منصوبہ ملکی برآمدات کا مستقبل ہے اور اس میں تاخیر کے مالیاتی نقصان کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔