LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف

وزیراعظم کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، نوجوانوں کو ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت

Web Desk

24 September 2026

نیویارک میں قیام کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی برداری، نوجوانوں کے وفود اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI)، صحت، توانائی اور تعمیرات سمیت مختلف اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم باصلاحیت پاکستانی نوجوان پوری قوم کا فخر ہیں اور انہیں پختہ یقین ہے کہ پاکستان کی تقدیر صرف نوجوان نسل ہی بدل سکتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ ملک میں ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز دیں اور ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک بھر کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے آئی ٹی اور جدید ہنر سکھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے سابقہ دورِ حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم، وظائف اور دانش اسکولوں کے ذریعے غریب بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کا جو سلسلہ شروع کیا تھا، وہ بطور وزیراعظم بھی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، اور اب عالمی معیار کی ‘دانش یونیورسٹی’ کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں، امریکہ میں مقیم آئی ٹی، آٹو موبائل اور توانائی سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ کاروباری شخصیات اور پروفیشنلز کے وفود نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے تمام سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ کاروباری وفود نے اس موقع پر زراعت، برآمدات اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) میں جاری حکومتی اصلاحات کو سراہا۔ ملاقاتوں میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان، معاون خصوصی بلال بن ثاقب، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان احمد شیخ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔