LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی

دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے

Web Desk

24 September 2026

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے اپنی خودمختاری کے دفاع میں افغانستان کے اندر ڈرونز کی لانچنگ اور ان کے ذخیرہ کرنے کے 10 مخصوص مقامات کو کامیا‌بی سے نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں وفاقی وزیر نے 23 ستمبر کو افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں کی جانے والی ڈرون دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے انتہائی فعال ایئر ڈیفنس سسٹم نے دشمن کے تمام ڈرونز کی بروقت نشاندہی کی اور انہیں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے سے قبل ہی فضائی حدود میں ناکارہ بنا دیا۔

عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ افغانستان میں کی جانے والی جواب کارروائیاں مکمل طور پر درست، محدود اور صرف فوجی اہداف تک محصور تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین، عوام اور قومی سلامتی کی حفاظت کا مکمل آئینی و قانونی حق رکھتا ہے، اور افغان طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان مخالف تمام دشمنانہ سرگرمیاں فوراً بند کرے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور تعمیری مذاکرات کا حامی ہے، لیکن اس خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے؛ آئندہ کسی بھی قسم کی مزید اشتعال انگیزی کا اسی طرح سخت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔