اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو معاشی طور پر بھی تباہ کرنا شروع کر دیا
Web Desk
24 September 2026
فلسطینیوں کی نسلی کشی اور معاشی ناکہ بندی پر گامزن اسرائیلی فوج نے اب مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے زیتون کے باغات پر بلڈوزر چلا کر انہیں معاشی طور پر تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والی زیتون کی سالانہ کٹائی (Olive Harvest) سے محض چند روز قبل اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے بھاری مشینری کے ذریعے سیکڑوں سال قدیم زیتون کے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ کر تلف کر دیا۔
فلسطینی اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق زیتون کی کاشتکاری فلسطینی شعبۂ زراعت کی بنیاد ہے، جو قومی مجموعی پیداوار (GDP) کا تقریباً 8 فیصد ہے اور 60 ہزار سے زائد فلسطینی خاندانوں کے روزگار کا واحد ذریعہ ہے۔ مقامی کسانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں یہودی آبادکاروں (Settlers) کی جانب سے کسانوں پر پرتشدد حملوں اور باغات کی تباہی کے باعث اس سال زیتون کی فصل کا حصول شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026