LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی

گورنر خیبر پختونخوا نے کابینہ سے منظور پولیس ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیدیا

Web Desk

24 September 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے نئے پولیس ایکٹ کو مکمل طور پر غیر آئینی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی یہ ترمیم شدہ ایکٹ ان کے پاس دستخط کے لیے آئے گا، وہ اسے ہرگز منظور نہیں کریں گے بلکہ اس پر آئینی و قانونی اعتراضات عائد کرکے واپس بھیج دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ چاہے گورنر کا ہو یا وزیراعلیٰ کا، کسی کو بھی آئین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے غلط اقدام اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور صوبائی پولیس فورس کو اپنے سیاسی تابع بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پی ٹی آئی کا ماضی میں یہ بیانیہ رہا ہے کہ پولیس کو غیر سیاسی ہونا چاہیے، مگر اب وہی حکومت پولیس کو اپنا سیاسی غلام بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ گورنر کے مطابق، اگر صوبے میں آئینی بحران اور امن و امان کی صورتِ حال اسی طرح خراب ہوتی رہی تو وفاقی حکومت اور صدرِ مملکت آئین کے تحت گورنر راج نافذ کرنے سمیت تمام آپشنز پر غور کر سکتے ہیں۔