LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

تحریک انصاف کی ہسٹری جلاؤ گھیراؤ اور لاشیں گرانا ہے: عطا تارڑ

Web Desk

24 September 2026

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی سیاسی تاریخ ہمیشہ سے جلاؤ گھیراؤ، بدامنی اور لاشوں کی سیاست کے گرد گھومتی رہی ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد اور وہاں کے شہریوں کی حفاظت کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے اور شہر میں امن و امان کی صورتِ حال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متعدد بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے، لیکن حکومت قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

عطا تارڑ نے تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پارٹی پولیس فورس کو سیاسی بنانے اور اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی خواہش مند ہے، جسے ہرگز پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نالائق وکلا مقرر کر کے اپنے مقدمات خود خراب کیے۔ وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کی ‘بی ٹیم’ کے طور پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کے امکان سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر وزرائے اعلیٰ گرفتار نہیں ہوتے اور فی الحال ایسا کوئی امکان نظر نہیں آتا، تاہم کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔