LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سے آگے تک پھیل سکتا ہے: ایران پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

Web Desk

23 September 2026

حکومتِ پاکستان نے پاک فوج کے سابق سینئر عسکری افسر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعمان محمود کو ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ (MJDA) کا پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اس تقرری کے ساتھ ہی اتحاد کے تحت قائم ہونے والے مرکزی جنرل سیکرٹریٹ کی کمان مکمل طور پر پاکستانی عسکری قیادت کے سپرد کر دی گئی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیے جانے والے جنرل سیکرٹریٹ میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور اتحاد کے سیکیورٹی و انتظامی امور کی قیادت کریں گے۔ اس اہم دفاعی اتحاد کے سیکرٹریٹ کی سربراہی پاکستان کو ملنا ملکی عسکری صلاحیتوں، پیشہ ورانہ مہارت اور خطے و عالمی سطح پر پاکستان کے کلیدی سیکیورٹی کردار پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔