پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ
Web Desk
23 September 2026
وفاقی حکومت کے جاری رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی تا اگست) کے دوران ملکی بیرونی قرضوں میں 23 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں مجموعی طور پر 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت حاصل کی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بیرونی معاونت موصول ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے میں حساب لگایا جائے تو رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں حاصل کردہ بیرونی قرضہ 476 ارب روپے کے مساوی رہا، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 391 ارب روپے سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ اقتصادی امور کی تفصیلات کے مطابق مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 48 کروڑ 45 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے، جبکہ نان پراجیکٹ (بجٹ کی معاونت اور دیگر مدات) کے لیے 1 ارب 21 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی معاونت ملی۔
بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور کثیر القومی تنظیموں نے جولائی اور اگست کے دوران پاکستان کو 59 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کیا۔ ان میں اسلامی ترقیاتی بینک (IDB) نے 19 کروڑ 12 لاکھ ڈالر، عالمی بینک (World Bank) نے 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے 9 کروڑ 57 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔
علاوہ ازیں، مختلف ممالک نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی، جس میں جرمنی کی جانب سے 1 کروڑ 28 لاکھ ڈالر اور سعودی عرب کی جانب سے 89 لاکھ ڈالر کا تعاون شامل ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت کو ‘نیا پاکستان سرٹیفکیٹ’ کی مد میں 62 کروڑ 97 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 30 کروڑ ڈالر کا نیا قرض حاصل کیا گیا۔s
متعلقہ عنوانات
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026
صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن
23 September 2026
سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 200 پوائنٹس پر بند
23 September 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
23 September 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی
23 September 2026