LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی

وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال

Web Desk

23 September 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ سے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک-بوسنیا دوطرفہ تعلقات کے تمام ابعاد کا تفصیلی جائزہ لیا، جن میں سیاسی و اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری، ہنرمند افرادی قوت کا تبادلہ، تعلیم اور ثقافت کے شعبے شامل ہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بوسنیا کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں تجارت اور معاشی تعاون پر مبنی مضبوط شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کے باضابطہ آغاز پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بوسنیا کو یورپی اور مغربی بلقان کی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کا اہم مرکز سمجھتا ہے۔ دوسری جانب، ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف کی اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے جاری رکھنے اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔