پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
Web Desk
23 September 2026
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ (انٹر پارٹ ٹو) سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 64 فیصد سے زائد رہا۔ لاہور بورڈ کے تحت کل 1 لاکھ 89 ہزار 373 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 23 ہزار 60 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب، تعلیمی بورڈ ملتان اور بہاولپور نے بھی نتائج جاری کر دیے ہیں۔ ملتان بورڈ میں مجموعی طور پر 79 ہزار 796 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 53 ہزار 489 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کی شرح 67.3 فیصد رہی۔ بہاولپور بورڈ کے مطابق، امتحانات میں شامل 60 ہزار 592 امیدواروں میں سے 36 ہزار 304 طلبہ پاس ہوئے، جن کا مجموعی تناسب 59.92 فیصد رہا۔ بہاولپور میں ریگولر طلبہ کی کامیابی کا تناسب 66.01 فیصد جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کا 36.09 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جہاں پنجاب گروپ آف کالجز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نمایاں 9 پوزیشنز اپنے نام کیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر
23 September 2026
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن
23 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
23 September 2026
ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی
23 September 2026
سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد
23 September 2026
اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا
23 September 2026