نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا
Web Desk
23 September 2026
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اور قومی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ یہ ملاقات مکمل طور پر امریکا کے شدید اصرار پر منقعد کی گئی۔ ایرانی نشریاتی ادارے کے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر جاری رپورٹ کے مطابق، تہران نے اس بات چیت میں شرکت صرف اس مقصد کے لیے کی تاکہ اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی بحری ٹریفک کے لیے دوبارہ کھولنے کی اپنی بنیادی اور سخت شرائط سے واشنگٹن کو براہِ راست آگاہ کیا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے امریکا کے سامنے 3 اہم شرائط رکھی ہیں، جن میں امریکا کی جانب سے عائد کردہ بحری محاصرے کا فوری اور مکمل خاتمہ، دنیا بھر میں موجود ایران کے تمام منجمد اثاثوں کی فوری منتقلی، اور خطے میں ایرانی پراکسی گروہوں اور تمام عسکری محاذوں پر جاری جنگ کی فوری بندی شامل ہے۔ تہران کا موقف ہے کہ ان شرائط کی مکمل پاسداری کے بغیر آبنائے ہرمز کو تجارت اور توانائی کی نقل و حمل کے لیے بحال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی
24 September 2026
مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
24 September 2026
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر
24 September 2026
ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل
24 September 2026
غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
24 September 2026
کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی
24 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام
24 September 2026
27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب
24 September 2026