LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی

موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی

Web Desk

23 September 2026

ترجمان موٹروے پولیس نے اہم سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج شام سے موٹرویز اور قومی شاہراہوں کو مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق، موٹروے ایم ون (M-1) آج شام سے اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے بالکل بند رہے گی۔ اس کے علاوہ فتح جنگ، پنڈی گھیپ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں اور عیسیٰ خیل انٹرچینج سے بھی کسی قسم کی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جس کے باعث شہریوں کو ایم ون پر سفر کرنے سے سخت گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 14 (M-14) ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند رہے گی، جبکہ جی ٹی روڈ (N-5) کو بھی اٹک خورد کے مقام پر دونوں سمتوں میں ہر قسم کی آمدورفت کے لیے مسدود کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ایم ٹو (M-2) موٹروے پر لاہور سے اسلام آباد کی جانب جانے والی بڑی اور بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تمام بڑی گاڑیوں کو کالا شاہ کاکو اور دیگر مختلف مقامات سے جی ٹی روڈ پر متبادل راستوں کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔