LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور آئی ایم ایف کا یوکرین کو معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے فنڈنگ کا فیصلہ

طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں، اسحاق ڈار کا مطالبہ

Web Desk

23 September 2026

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے طالبان حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی اور پشت پناہی فوری طور پر ختم کریں۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی (OIC) رابطہ گروپ برائے افغانستان کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے ٹھوس، جامع اور قابلِ تصدیق اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے افغانستان میں کالعدم تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہوں اور موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کوہاٹ میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کو دہشت گردی سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور دنیا سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔ نائب وزیراعظم نے ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا، تاہم اس بات پر زور دیا کہ طالبان انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم و ملازمت پر عائد تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کریں۔