LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی معطل کرنے کی استدعا مسترد وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں، ڈیجیٹائزیشن، پی آئی اے اور ریکوڈک پر مشاورت

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال حوصلہ افزا، مختلف آپریشنز جاری ہیں: مریم نواز

Web Desk

23 September 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمانڈر لاہور کور نے بھی شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران پیفٹاک (PEFTAC) میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہب کے قیام کو اداروں کے درمیان بروقت معلومات کے تبادلے کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بالخصوص ‘فتنہ الہندوستان’ کے خلاف کامیابیوں اور ‘آپریشن ضربِ للہ الحق’ کے شہداء—کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر—کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کچے کے علاقے میں پائیدار امن، صحت، تعلیم اور معاشی ترقی کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کا جامع ترقیاتی پیکیج جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت 93 منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں میں 62 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹیل برج کی تعمیر، اسمارٹ پولیس اسٹیشنز، چیک پوسٹس کا قیام اور مقامی آبادی کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے اخراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ محکمہ پولیس میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کرپشن پر 718 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باڈی ورن کیمروں اور سیف سٹی کے دائرہ کار کی توسیعی تکنیک کے باعث صوبے میں اسٹریٹ کرائمز اور قبضہ مافیا کے خلاف نمایاں کامیابی ملی ہے۔