LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی

افغانستان سے منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ کیخلاف امریکا، پاکستان کی مشترکہ کارروائی

Web Desk

23 September 2026

افغانستان سے عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان اور امریکا نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ایک بڑی اور کامیاب مشترکہ کارروائی کی ہے۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق 30 اگست کو کی گئی اس کارروائی میں تقریباً 463 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل میتھم فیٹامین (Methamphetamine) برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں تخمینہ شدہ مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ (21 ملین) امریکی ڈالر ہے۔

یہ بین الاقوامی آپریشن پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) اور امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (DEA) کی باہمی معاونت سے سرانجام دیا گیا۔ اس مشترکہ کارروائی میں سری لنکن پولیس کے نارکوٹکس بیورو اور ڈی ای اے نئی دہلی دفتر نے بھی اہم تکنیکی و انتظامی معاونت فراہم کی۔ اے این ایف کے کنٹرول یونٹ نے پاکستان سے کولمبو، سری لنکا جانے والے تجارتی کنٹینرز پر منشیات کا شبہ ظاہر کیا تھا، جس کی اطلاع کے بعد سرحد پار فوری کارروائی کر کے کولمبو پورٹ پر منشیات کی بڑی کھیپ کو تحویل میں لے لیا گیا۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق اس آپریشن کے دوران پاکستانی شہریوں سمیت متعدد اہم مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی حکومت اے این ایف کی صلاحیتوں میں اضافے اور پیشہ ورانہ تربیت میں مسلسل مدد فراہم کر رہی ہے اور بین الاقوامی منظم جرائم میں ملوث گروہوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کرتی ہے۔