سابق بھارتی فوجی افسر کا پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کا اعتراف
Web Desk
23 September 2026
پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور امن و امان کی خراب صورتحال کے پیچھے ‘بھارت طالبان گٹھ جوڑ’ کے حوالے سے ایک اور بڑا اور چونکا دینے والا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔ سابق بھارتی فوجی افسر کرنل (ر) شیلندرہ سنگھ نے ایک ٹی وی پروگرام میں پاکستان مخالف بھارتی ریاستی پالیسی اور تخریبی سرگرمیوں کا کھلم کھلا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے شاطرانہ مقاصد کے حصول کے لیے افغان سرزمین اور طالبان کی حکومت کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔
سابق بھارتی فوجی افسر نے انکشاف کیا کہ بھارت کی ہمیشہ سے یہ حکمت عملی رہی ہے کہ پاکستانی افواج کی تمام تر توجہ اور توانائیاں پاک افغان سرحد پر مرکوز رہیں۔ بھارت چاہتا ہے کہ پاک فوج مسلسل خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ الجھی رہے۔ کرنل (ر) شیلندرہ سنگھ کے مطابق، نریندر مودی کی حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ بلوچستان میں بی ایل اے (BLA) جیسے کالعدم اور پرتشدد گروہوں کی مالی و لاجسٹک حمایت کی جائے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق سابق بھارتی فوجی کے ان اعترافات سے یہ بالکل واضح ہو گیا ہے کہ بھارت خطے میں بدامنی پھیلانے اور پاک فوج کو الجھانے کے لیے افغان سرزمین اور کالعدم تنظیموں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء
25 September 2026
میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
25 September 2026
بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل
25 September 2026
این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
25 September 2026
سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
25 September 2026
عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور
25 September 2026
پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی
25 September 2026
موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ
25 September 2026