LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے بیان پر سخت ردعمل افغان سرزمین سے ڈرون حملے ناقابلِ قبول، دفاع ہمارا حق، فوری جواب دیا جائے گا: عطا تارڑ وزیراعظم کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، نوجوانوں کو ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت 26 نومبر احتجاج کیس: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور نیتن یاہو نے خطے میں اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے: ہسپانوی وزیراعظم امریکی بحریہ کے طویل مشن کے دوران آٹھ اہلکاروں کی خودکشی کی کوشش پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی آبنائے ہرمز میں ایک اور مال بردار بحری جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: برطانوی میری ٹائم امریکی فوج کی دوحہ میں حاضرسروس فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 4 فلسطینی شہید

بیرسٹر گوہر کی محمود اچکزئی سے ملاقات، 27 ستمبر کے لانگ مارچ پر مشاورت

Web Desk

23 September 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، اپوزیشن تحاد (تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان) کی حکمتِ عملی، باہمی تعاون اور آئندہ کے سیاسی و آئینی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اپوزیشن کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف بلاجواز مقدمات، گرفتاریوں اور انہیں ہراساں کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں، ملاقات میں 27 ستمبر کے مجوزہ لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ مارچ مکمل طور پر پرامن ہوگا اور صرف آئینی و جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ کا حتمی شیڈول اور وقت کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد خود طے کرے گا۔