ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
Web Desk
22 September 2026
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم ون موٹروے (M-1) کل شام سے اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس دوران فتح جنگ، ترنول، سنگجانی، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے اور غازی انٹرچینجز بھی تمام تر گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رکھے جائیں گے۔
اسی طرح ایم 14 (M-14) موٹروے بھی کل شام سے ہکلہ تا کنڈل دونوں اطراف سے بند رہے گی، جس کے باعث فتح جنگ، پنڈی گھیپ، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں اور عیسیٰ خیل کے انٹرچینجز پر ٹریفک کی نقل و حرکت معطل رہے گی۔ علاوہ ازیں، جی ٹی روڈ (N-5) کو بھی اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ موٹروے پولیس نے تمام شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لیے سفر کی منصوبہ بندی سے قبل ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال اور جاری کردہ ہدایات کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026
سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی
22 September 2026