بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
Web Desk
22 September 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سینیٹ میں اپوزیشن چیمبر کے اندر قائد حزبِ اختلاف سینیٹ اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔ اس اہم اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کے بینر تلے اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور بالخصوص پشاور میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں اپوزیشن کارکنان کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے جمہوری اقدار و آئین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے 27 ستمبر کے مجوزہ پرامن لانگ مارچ کی تیاریوں، تحرک اور حتمی حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی اور اس بات پر کامل اتفاق کیا کہ حکومتی اقدامات کا مقابلہ کرنے اور آئین کی بالادستی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے مابین باہمی رابطوں کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026
سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی
22 September 2026
ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی
22 September 2026
این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ
22 September 2026
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا
22 September 2026
اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر
22 September 2026
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان
22 September 2026