ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج
Web Desk
22 September 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گوداموں سے 25 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹس غائب ہونے کے اسکینڈل پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکم پر 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد سفیر احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں ایف بی آر کے 5 اہلکاروں (انسپکٹر کامران، انسپکٹر نوید، ڈرائیور، سیکیورٹی گارڈ اور نائب قاصد) کے علاوہ ایک نجی کمپنی کے دو ڈائریکٹرز اور منیجر کو نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق فروری 2024 میں صوابی سے سگریٹس کے 1,262 کارٹن تحویل میں لے کر مردان کے ایف بی آر ویئر ہاؤس منتقل کیے گئے تھے، جس کے بعد انسپکٹر کامران اور نوید نے ان میں سے 1,202 کارٹن دوبارہ صوابی منتقل کیے۔ تاہم، صوابی گودام پہنچنے پر ٹرکوں کی چیکنگ کے دوران 908 کارٹن پراسرار طور پر غائب پائے گئے۔ بعد ازاں، تفصیلی معائنے (انسپکشن) پر معلوم ہوا کہ گوداموں سے مجموعی طور پر 2,828 کارٹن غائب ہیں، جس سے سرکاری خزانے کو 25 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چوری کو چھپانے کے لیے گوداموں میں دانستہ طور پر لاگ بک اور سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگائے گئے تھے، جبکہ ایف بی آر حکام نے اتنی بڑی چوری کے باوجود کوئی قانونی کارروائی کی اور نہ ہی پولیس کو مطلع کیا۔
متعلقہ عنوانات
صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن
23 September 2026
سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 200 پوائنٹس پر بند
23 September 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
23 September 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی
23 September 2026
پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ
23 September 2026
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
23 September 2026
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے
23 September 2026
وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال
23 September 2026