LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں 869 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا: بم ڈسپوزل رپورٹ

ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان

Web Desk

22 September 2026

جی 7 ممالک (برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکہ) کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحے کی فراہم اور ہر قسم کی امداد فوری طور پر بند کرے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل سامنے آنے والے اس بیان میں جی 7 نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور تنبیہ کی کہ یمن میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف حوثیوں کی لڑائی میں حالیہ شدت نہ صرف خطے بلکہ عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔ وزرائے خارجہ نے حوثیوں سے تمام فوجی کارروائیاں اور تجارتی جہاز رانی پر حملے روک کر سیاسی حل کی طرف واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب حوثیوں نے عالمی تجارت کے اہم راستے آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں پر اپنا قبضہ بڑھا لیا ہے، جس کے باعث ہزاروں پناہ گزین علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور اقوام متحدہ کے مطابق بے گھر افراد کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب حوثی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کے اہم ساحلی شہر مخا پر، جس پر حال ہی میں انہوں نے قبضہ کیا تھا، سعودی حملوں کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت کم از کم 6 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم، یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کرنے والے سعودی عرب نے ان مبینہ حملوں پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔