محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
Web Desk
22 September 2026
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے سرکاری دورۂ ایران کے دوران تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین سیکورٹی و سیاسی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر صدر مسعود پزشکیان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دباؤ کی وجہ سے مسلم ممالک ایک دوسرے کے مزید قریب آئے ہیں، اور ایران و پاکستان اپنی علاقائی صلاحیتوں کا استعمال کر کے ایک دوسرے کی معاشی و تجارتی ضروریات پورا کر سکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان تجارت، معیشت، سیاست، ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزارتِ داخلہ آمد پر ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون اور جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایرانی وزیرِ داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں اور مسلسل سفارتی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کو نہایت مفید قرار دیا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی یقین دہانی کرائی کہ آنے والے وقت میں اسلام آباد اور تہران کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا
22 September 2026
اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری
22 September 2026
ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم
22 September 2026
پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ
22 September 2026
بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
22 September 2026
اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی
22 September 2026
قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
22 September 2026
کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز
22 September 2026