واشنگٹن کو اسرائیلی دباؤ کی زنجیروں سے آزاد ہونا چاہیے: عباس عراقچی
Web Desk
22 September 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی پالیسی سازوں پر اسرائیلی لابی کا اثر و رسوخ اور دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی لابی امریکا پر مسلسل زور دے رہی ہے کہ وہ ایران سے متعلق اپنی تمام تر سفارتی و سیاسی پالیسیوں میں امریکی مفادات کے بجائے اسرائیلی مفادات کو اولیت اور ترجیح دے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ امریکی پالیسیوں کو اسرائیلی دباؤ اور اثر و رسوخ سے مکمل آزاد کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جس میں اسرائیل کے خلاف اٹھنے والے کسی بھی اقدام کی قیمت امریکا سے وصول کرنے کی بات کی جاتی ہے۔ عباس عراقچی نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اسرائیلی دباؤ کی زنجیروں سے خود کو آزاد کرائے۔
متعلقہ عنوانات
راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا
22 September 2026
اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری
22 September 2026
ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم
22 September 2026
پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ
22 September 2026
بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
22 September 2026
اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی
22 September 2026
قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
22 September 2026
کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز
22 September 2026