امریکی حکومت نے صحافیوں کو روک کر سچ چھپانے کی کوشش کی: اسماعیل بقائی
Web Desk
22 September 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی حکومت پر صحافیوں کی رسائی محدود کرنے اور حقائق چھپانے کے شدید الزامات عائد کیے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم سمیت دیگر غیر ملکی صحافیوں کو وائٹ ہاؤس اور اہم تقاریب کی کوریج سے روکنا بنیادی آئینی و صحافتی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ امریکی انتظامیہ معلومات تک آزادانہ رسائی میں رکاوٹیں کھڑی کر کے دراصل اپنے مخصوص پروپیگنڈے اور غلط معلومات کی مہم کو آگے بڑھا رہی ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جو ملک ماضی میں خود کو آزادیٔ صحافت کا سب سے بڑا علمبردار سمجھتا تھا اور دوسروں پر ‘آہنی پردہ’ گرانے کا الزام لگاتا تھا، آج وہ خود اسی آہنی پردے کے پیچھے چھپ کر کھڑا ہو گیا ہے۔ اسماعیل بقائی کے مطابق میڈیا پر یہ پابندیاں امریکی انتظامیہ کے اس دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہیں جو وہ آزادیٔ اظہارِ رائے کے حوالے سے دنیا بھر میں قائم کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا
22 September 2026
اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری
22 September 2026
ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم
22 September 2026
پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ
22 September 2026
بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
22 September 2026
اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی
22 September 2026
قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
22 September 2026
کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز
22 September 2026