ٹرین مارچ کو روکا نہیں جا سکتا؛ آئی پی پیز اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری رہے گی: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
21 September 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اولیا اللہ کی سرزمین ملتان پہنچنے پر ‘ٹرین مارچ’ کے تاریخی استقبالیے اور عوامی جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام تر انتظامی رکاوٹوں، ٹرینوں کی مصنوعی تاخیر اور کنٹینرز کے باوجود عوام کی یہ تحریک رکنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کو جان بوجھ کر چار گھنٹے تاخیر کا شکار بنایا گیا، لیکن بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ سے آنے والے عوام کے سمندر نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک بھر کے مظلوم شہری جماعت اسلامی کے پرچم تلے متحد ہو چکے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی معاشی پالیسیوں اور مختلف مافیاز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں آٹا، چینی، گندم، آئی پی پیز (IPPs) اور پٹرولیم مافیا اقتدار کے ایوانوں میں گھس چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے ۲۲ سو روپے میں گندم خرید کر مارکیٹ میں ۶ ہزار روپے فی من فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ آئی پی پیز کو بغیر بجلی بنائے اربوں روپے دیے جا رہے ہیں جن کا بوجھ غریب عوام کے بجلی بلوں پر ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایف بی آر (FBR) میں ۱۳۰۰ ارب روپے کی بدعنوانی اور کرپشن موجود ہے، جبکہ ایک طرف خزانہ خالی ہونے کا رونا رویا جاتا ہے اور دوسری طرف حکمران عوام کے ٹیکسوں پر ۱۱ ارب روپے کے جہاز خرید رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے پنجاب حکومت کی تعلیم و زراعت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی نجی کاری اور زراعت کی تباہی سے لاکھوں افراد کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء ہمیں مارچ مؤخر کرنے کے مشورے دے رہے ہیں، لیکن جماعت اسلامی قوم کے ریلیف اور عوام کے چولہے جلانے کے لیے نکلی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے پیٹرولیم لیوی اور ظالمانہ ٹیکسز کا بھتہ ختم نہ کیا تو اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کے وقت انتظامیہ کے لائے گئے کنٹینرز منہ دیکھتے رہ جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
21 September 2026
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
21 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک پہنچتے ہی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ؛ لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست،
21 September 2026
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
21 September 2026
ڈیزل سستا، پٹرول مزید 4 روپے 61 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا
21 September 2026
اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق
21 September 2026
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان
21 September 2026
یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن
21 September 2026