LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف وائٹ ہاؤس میں رسائی پر پابندی، میڈیا اداروں کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی کمیٹی بنائیں: سینیٹ اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خان کی 3-MPO کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ایم کیو ایم پاکستان کا 27 ستمبر کو پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کا اعلان احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی

Web Desk

21 September 2026

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 100 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی ہے۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی اور یہ تقریباً 95 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں یہ اچانک ہٹ آؤٹ اور کمی ایران سے متعلق جنگ کے خدشات اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی پیش رفت کی امیدوں کے باعث سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب، بین الاقوامی معیار کے حامل برطانوی خام تیل (Brent) کی قیمت میں بھی ساڑھے 3 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برینٹ کروڈ 99 سے 100 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سفارتی کوششوں میں بہتری اور ممکنہ پیش رفت سے عالمی منڈی میں سپلائی کی رکاوٹوں کا خوف کم ہوا ہے، جس کے اثرات براہِ راست خام تیل کے نرخوں میں کمی کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں۔